بھارت: ویکسین سنٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 5 افراد ہلاک

Jan 22, 2021 | 12:16:PM
بھارت: ویکسین سنٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 5 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی شہر پونا میں کورونا ویکسین بنانے والے سنٹر میں  آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کے شہر پونا میں واقع ایک دوا ساز کمپنی جو کہ کورونا ویکسین بھی بنا رہی ہے اس کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے، آگ تیسرے فلور پر لگی جس نے شدت اختیار کرلی اور چھٹے فلور تک جاپہنچی ۔بعد ازاں  آگ پر قابو پا لیا گیا۔دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ   کورونا ویکسین جس جگہ بنائی جارہی ہے وہ مکمل محفوظ ہے اور کورونا ویکسین کی تیاری جاری ہے۔ ادھر بھارتی حکومت کے مطابق  آگ ویلڈنگ کے دوران لگی  تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آتشزدگی  سانحہ کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار  کیا ہے۔