سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے بلیک لسٹ13 ایس ایچ اوز بحال

Jan 22, 2021 | 09:00:AM
سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے بلیک لسٹ13 ایس ایچ اوز بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے بلیک لسٹ کئے جانے والے13 ایس ایچ اوز کو بحال کر دیا گیا ہے،نئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگرنے  ایس ایچ اوز کی بحالی کا حکم  جاری کیا۔

نئے سی سی پی او  لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق بلیک لسٹ ہونے والے افسران سے کام لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بحال ہونے والے 13 افسروں کو جنرل ڈیوٹی سے انویسٹی گیشن ونگ اور سی آئی اے بھجوا دیا گیا ہے۔

انسپکٹر یوسف بٹ، عامر سہیل،  انسپکٹر فاروق اصغر اعوان،  انسپکٹر احمد،انسپکٹر علی اجود،سب انسپکٹر عمران قمر پڈانا، سب انسپکٹر دیس محمد، سب انسپکٹر امجد جاوید،سب انسپکٹر محمد ندیم،سب انسپکٹر نسیم خان،  سب انسپکٹر ندیم خالد کو انویسٹی گیشن ونگ بھجوا دیا گیا ہے۔