سڑک پر گاڑی کی بریک فیل ہو جانے سے سنگین حادثہ، تین خواتین جاں بحق

Feb 22, 2026 | 15:40:PM
سڑک پر گاڑی کی بریک فیل ہو جانے سے سنگین حادثہ، تین خواتین جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مری کی پہاڑی سڑک پر گاڑی کی بریک فیل ہو جانے سے سنگین حادثہ ہو گیا۔ تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

مری میں اوسیاہ ملکوٹ روڈ پر ایک  کار  کو سڑک پر بریک فیل ہو جانے کے سبب حادثثہ پیش آ گیا۔ اس حادثے میں 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

حادثے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

حادثے کا شکار  ہونے والی گاڑی میں سوار تمام افراد اسی علاقہ سے تھے۔  کار کے بریک فیل ہونے کے سبب ڈرائیور اس پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور وہ سڑک سے نیچے لڑھک گئی۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات ؛علیمہ خان کے انٹرویو پر شاندانہ گلزار کا سخت ردعمل