الیکشن کمیشن: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست پر فیصلہ کل ہو گا

Feb 22, 2024 | 22:22:PM
الیکشن کمیشن: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست پر فیصلہ کل ہو گا
کیپشن: الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست پر فیصلہ کل ہو گا
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کوٹہ کے لیے درخواست پر فیصلہ کل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل ہو گا جس میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کوٹہ کے لیے درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونی قرض کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر کتنے رہ گئے؟ اعدادوشمار جاری

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے یا نہ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔