پاکستان کے اویس اللہ منیر ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

Feb 22, 2024 | 22:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سید جاوید اقبال) پاکستانی کیوئسٹ اویس اللہ منیر ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

قطر کے شہر دوحہ میں ہونیوالی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں قومی کیوئسٹ اویس اللہ منیر نے ایرانی کیوئسٹ کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیے: خواجہ نافع نے فیس بک ویڈیو سے اپنی سلکیشن کی بات مسترد کردی

اس سے پہلے راؤنڈ آف 16 میں اویس اللہ منیر نے بھارت کے سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو 2-4 سے شکست دی تھی۔ 

خیال رہے کہ اویس اللہ منیر 2015ء کے بعد پہلے پاکستانی کیوئسٹ ہیں جنہوں نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ 2015ء میں پاکستان کے حمزہ اکبر نے ایونٹ کا فائنل کھیل کر ٹائٹل جیتا تھا۔