عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ، توجہ کا مرکز بن گیا

Feb 22, 2024 | 10:07:AM
پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔  

عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں جس میں اُنہیں ہلکے گلابی لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس جوڑے کے ساتھ پہنے گئے دوپٹے کے بارڈر پر میچنگ نیٹ کی فرل لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے اس فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں وہ اس دلکش جوڑے میں خوشی سے جھومتی نظر آرہی ہیں۔ 

عائزہ خان کا یہ لُک سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے اداؤں پر دل ہارتے نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

یاد رہے کہ اداکارہ عائزہ خان کو ان کی شاندار اداکاری کے سبب انڈسٹری میں سراہا جاتا ہے۔