موبائل انٹرنیٹ کی بدستور بندش سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 94 کروڑ کا نقصان

Feb 22, 2024 | 08:50:AM
 ملک بھر میں انتخابات کے دوران موبائل انٹرنیٹ سروس کی بدستور بندش کے باعث سوشل میڈیا سروسز اور ٹیلی کام کمپنیوں کو بھاری مالیاتی خسارے کا سامنا ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں انتخابات کے دوران موبائل انٹرنیٹ سروس کی بدستور بندش کے باعث سوشل میڈیا سروسز اور ٹیلی کام کمپنیوں کو بھاری مالیاتی خسارے کا سامنا ہوگیا۔

 ایک دن انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے ٹیلی کام کمپنیز کو 94 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے بھی آج شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انٹرنیٹ کی بندش سے قومی خزانے پر بھی 33 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا  جبکہ آن لائن فوڈ انڈسٹری کا 75 فیصد کام بھی متاثر ہوا ہے اور انہیں تقریباً پندرہ کروڑ روپے کا خسارہ جھیلنا پرا ہے۔ انٹرنیٹ بند ہونے سے آن لائن کیب سروس کی بکنگ میں 97 فیصد کمی ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے سندھ ہائیکورٹ میں جب سماعت ہوئی تو چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کے صبر کا  پیمانہ لبریز ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  دماغ کو صحت مند اور تیز بنانے کے چند آسان طریقے

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی اے حکام کو کہنا تھا  کہ انٹرنیٹ بند کرکے دنیا میں اپنا کیوں تماشہ بنا رہے ہیں، فوری انٹرنیٹ کھولیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسے نہیں چلے گا، بہت ہوگیا تماشہ۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایکس، فیس بک اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سروسز فوری بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بندش کی وجوہات طلب کرلیں۔