شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد گرفتار

Feb 22, 2023 | 09:11:AM
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گرد گرفتار کرلئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

گرفتار ہونے والوں میں ایک خود کش حملہ آور، اس کا ساتھی اور 4 سہولت کار شامل ہیں۔ گرفتار سہولت کاروں نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں 3 خوکش حملہ آور اور 28 سہولت کار گرفتار ہوچکے ہیں۔

گرفتار بیشتر دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔ والدین بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت چھان بین کریں۔