سینٹ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا !!!

Feb 22, 2021 | 11:11:AM
سینٹ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام ثابت ہونے پر الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کو  سینٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔ 

الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیف اللہ ابڑو نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے، ان کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا، ریٹرننگ افسر نے سنے بغیر ہی سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے، ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم اور سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔

الیکشن ٹریبونل نے پیر 22 فروری کو ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم دیتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کا فیصلہ جاری کیا ہے ۔ٹریبونل کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہوئے ہیں۔ سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں۔