پشاور :3 مرلے مکان کا تنازع،فائرنگ، 5 افراد قتل

Feb 22, 2021 | 11:59:AM
پشاور :3 مرلے مکان کا تنازع،فائرنگ، 5 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور کے علاقے سربند میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 5 افراد جاں بحق جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سربند کے علاقہ اخوان احمد میں پیش آیا۔قتل کا مقدمہ مقتول کرم شاہ کے بھتیجے کے خلاف تھانہ سربند میں درج کر لیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں شوہر، دو بیویاں، بیٹی اور بیٹا شامل ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن وقار خان کا کہنا ہے کہ 3 مرلے کے مکان کے تنازع پر اہل خانہ کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیں اور ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔