کراچی:کھانا کھا کر واپس آتے ٹریفک حادثہ،4دوست جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں رات گئے یونیورسٹی روڈ پر افسوسناک واقعہ، کھانا کھا کر واپس آتے ہوئے کار سوار چاروں دوست ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
جامعہ کراچی کے قریب تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر اوورہیڈ برج کے پلر سے ٹکرا گئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئے دور جا گری جس کے باعث گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق حادثے سے گاڑی کا انجن سڑک پر آگر اور گاڑی کے مختلف حصے یونیورسٹی روڈ پر بکھر گئے۔حادثے میں کار سوار چاروں افراد جاں بحق ہوگئے جن کی اسد، تیمور ، روحان اور رمیض کے نام سے شناخت کرلی گئی ہے۔


چاروں کار سوار آپس میں دوست تھے اور گلستان جوہر سے کھانا کھانے کے بعد واپس آرہے تھے ۔ ریسکیو ادارے نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔