سام سنگ نے اپنا پہلا تین تہوں والا فولڈ ایبل فون لانچ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سام سنگ نے اپنا پہلا تین تہوں والا فولڈ ایبل فون لانچ کردیا۔
سمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے اپنا جدید ترین گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈ سمارٹ فون باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات میں لانچ کر دیا ،یو اے ای دنیا کےان پانچ خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جہاں اس ڈیوائس کو سب سے پہلے متعارف کرایا گیا ہے۔
سام سنگ حکام کےمطابق یہ فون اپنی نوعیت کا پہلا ٹرائی فولڈنگ ڈیزائن رکھتا ہےجو ضرورت پڑنے پر ایک عام سمارٹ فون سے 10 انچ کے بڑے ٹیبلٹ نما ڈسپلے میں تبدیل ہوجاتا ہے،سنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ پراسیسر اور 200 میگا پکسل کیمرے کے حامل اس ڈیوائس میں جدید فیچرز بھی شامل کیےگئے ہیں جو دفتری اور تخلیقی کاموں کو آسان بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی،اہم شخصیت کی ن لیگ میں شمولیت
سام سنگ حکام کا کہنا ہے کہ مضبوط ٹائٹینیم فریم اور دیرپا بیٹری کے حامل اس فون کی فروخت 19 دسمبر سے یو اے ای بھر کے سٹورز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر شروع کر دی گئی ہے،
پاکستان میں گلیکسی زیڈ ٹرائی فولڈسمارٹ فون کی قیمت تقریبا 6 لاکھ 92 ہزار سے شروع ہونے کی توقع ہے،جلد ہی یہ پاکستان میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔