ن لیگ اور آئی پی پی میں اتحاد کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار

Dec 22, 2023 | 19:12:PM
ن لیگ اور آئی پی پی میں اتحاد کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار
کیپشن: ن لیگ، آئی پی پی ، پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی میں اتحاد کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرارہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی پی پی اپنی فراہم کردہ لسٹ پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر قائم ہے،مسلم لیگ (ن) نے آئی پی پی کی قیادت کو تاحال انکار نہیں کیا۔
مسلم لیگ (ن)کی جانب سے آئی پی پی کو لسٹوں پر نظر ثانی کا پیغام دیا گیا ہے،(ن)لیگ نے آئی پی پی کی قیادت کو لاہور میں ایڈجسٹمنٹ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی،تاہم نواز شریف اور آئی پی پی قیادت کی ملاقات نہ ہونے کے باعث تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ ذرائع آئی پی پی کاکہنا ہے کہ اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گی تو تمام نشستوں پر کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جمشید دستی کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی بھی جمع نہ ہوسکے، وجہ کیا بنی؟ اہم خبر آگئی