فاروق ستار اور ارشد وہرانے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیئے

Dec 22, 2023 | 14:47:PM
فاروق ستار اور ارشد وہرانے کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) عام اتنخابات 2024 کے شیڈول کے مطابق  ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں کراچی سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کے اہم رہنما فاروق ستار اور ارشد وہرا نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لیے سب سے زیادہ ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا تھا، صاف شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کہ کاغذات نامزدگی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہو، اب کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 2 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ پر ضلع غربی میں بات کریں گے، مختلف جماعتوں سے مل رہے ہیں اس سے کوئی دوسرا مطلب نہ نکالا جائے،دوسری جانب رہنما ایم کیوایم ارشد وہرا نے بھی این اے 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سندھ بھر سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، ہم پیپلزپارٹی کے 15 سال کے دور سے عوام کو چھٹکارا دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور