شیخ رشید مریم نواز سے آگے نکل گئے

Dec 22, 2023 | 10:37:AM
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو ایکس سابقہ ٹوئٹر پر فالورز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو ایکس سابقہ ٹوئٹر پر فالورز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا۔

شیخ رشید احمد نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک پیغام میں اپنے چاہنے والوں کو مبارکباد دی کہ ان کے اس پلیٹ فارم پر 8  اعشاریہ دو  ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

شیخ رشید کے اکاؤنٹ سے محض ایک اکاؤنٹ کو فالو کیا جارہا ہے وہ سابق وزیراعظم اور آج کل اڈیالہ جیل کے اسیر عمران خان ہیں۔

مزید  پڑھیں:  سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ پھر مؤخر

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو اس پلیٹ فارم پر چاہنے والوں کی تعداد 8 ملین ہے، جبکہ وہ خود بھی لاتعداد لوگوں کو فالو کررہی ہیں۔

فالورز کی اس دوڑ میں 20 ملین فالورز کے ساتھ سب سے آگے ہیں، جبکہ ایکس پر بلاول بھٹو کے 5 ملین، شہباز شریف کے 6 ملین، اسد عمر کے 9 ملین، نواز شریف کے ایک ملین فالورز ہیں۔