سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ پھر مؤخر

Dec 22, 2023 | 10:30:AM
سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ پھر مؤخر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکی اعتراضات کے باعث سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد پر ووٹنگ مسلسل چوتھے روز مؤخر کر دی گئی ہے۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کو قرار داد کے مسودے میں شامل سیز فائرکا لفظ اور دشمنی کے خاتمے جیسے الفاظ پر اعتراض ہے تاہم اس حوالے سے ارکان کے مذاکرات جاری ہے،سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کرنے والے ملک متحدہ عرب امارات نے پیر کو ہونے والی ووٹنگ کو ایک دن کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ووٹنگ منگل (19 دسمبر) تک ملتوی کر دی گئی تھی تاہم منگل کے روز بھی قرارداد پر ووٹنگ نہ ہو سکی جبکہ یو اے ای کی جنگ بندی سے متعلق پہلی قرار داد کو بھی امریکا نے سلامتی کونسل میں ویٹو کر دیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا نسیبہ کا کہنا ہے کہ قرارداد کے مسودے پر اتفاق رائے کیلئے اعلیٰ سطح کے مذاکرات جاری ہیں،اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 5 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ فلسطینی (آبادی کا ایک چوتھائی حصہ) بھوک اور فاقہ کشی کا سامنا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی میں کمی نہ آسکی، اسرائیلی فوج نے رفاہ، یونس خان اور نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ایک بار پھر راکٹ داغ دیئے،24 گھنٹوں میں 230 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔