فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اتفاق نہ ہوسکا

Apr 12, 2024 | 13:15:PM
فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اتفاق نہ ہوسکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) فلسطین نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخواست پر غور کا مطالبہ کیا تھاجس پر سلامتی کونسل کا اب تک کوئی اتفاق نہ ہو سکا۔

 فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت ملنے پر اقوام عالم کا آپس میں اتفاق نہ ہو سکا،الجزیرہ ٹی وی  کے مطابق امریکا کی جانب سے درخواست کو ویٹو کئے جانے کا خدشہ ہے،فلسطین کی طرف سے  گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخواست پر غور کا مطالبہ کیا  گیا تھا۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت پر ووٹنگ اب بھی ممکن ہے،لیکن دوسری جانب یہ  بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس درخواست کو امریکا کی طرف سے ویٹو کیا جا سکتا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : فضل الرحمان کا اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کو  اسرائیل کی ناکامی قرار