سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں میں دوران آپریشن زخمی ہونیوالا سپاہی شہید  

Dec 22, 2022 | 21:36:PM
سی ٹی ڈی, کمپلیکس, بنوں , آپریشن, زخمی,سپاہی شہید
کیپشن: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بنوں میں سی ٹی ڈی کمپلیکس میں کلیئرنس آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان سی ایم ایچ راولپنڈی میں جام شہادت نوش کر گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والے سپاہی حلیم خان کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے،شہادت نوش کرنے والے سپاہی حلیم کی عمر 29 سال اور ان کا تعلق ضلع پونچ کے علاقے ہجیرہ سے تھا، شہید حلیم خان کے 3 بچے ہیں۔

اس سے قبل  وزیراعظم شہباز شریف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کرکے بنوں آپریشن میں زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی اور فوجیوں کی جرات اوربہادری کوخراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کی بےمثال قربانیوں کو ضائع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔