مشن امپاسبل کےکونسےسین کو کرنےمیں ایک سال کا عرصہ لگ گیا؟

حافظہ فرسہ رانا

Dec 22, 2022 | 15:19:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مشن امپاسبل کےکونسےسین کو کرنےمیں ایک سال کا عرصہ لگ گیا؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظہ فرسہ رانا)ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریزمشن امپاسبل سیریز کی فلموں نے ٹام کروز کو ان کے اسٹنٹس کے لیے پوری دنیا میں مشہور کردیا ہے۔اس فلم سیریز کی 7 ویں فلم 2023 میں ریلیز ہوگی جس کی شوٹنگ ابھی جاری ہے۔ہالی وڈ کے 60 سالہ اسٹار ٹام کروز شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ خود کرنے کے لیے مشہور ہیں اور اس کے لیے اسٹنٹ مین کا سہارا نہیں لیتے۔

تفصیلات کے مطابق مشن امپاسبل کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کو ایک خطرناک سین شوٹ کرواتے ہوئے ایک سال کا عرصہ لگ گیا کیونکہ وہ سین کافی اونچائی سے فلمایا جانا تھا اور سین کو بلکل بہترین طریقے سے عکس بند کروانے کے لیے ٹام کروز نے بار بار اس کی پریکٹس کی  اور اس کو کرنے کے لیے اپنے ساتھ موجود دوسرے اداکاروں کی باقاعدہ ٹریننگ بھی کروائی ۔

اس ویڈیو میں ٹام کروز نے کہا کہ 'ہم جنوبی افریقا میں مشن امپاسبل ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 اور 2 کی عکسبندی کررہے ہیں'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'میں سال کا اختتام آپ کا شکریہ ادا کیے بغیر نہیں کرنا چاہتا اور ٹاپ گن میورک کو سپورٹ کرنے پر آپ کا شکرگزار ہوں'۔اس ویڈیو کو اب تک 6 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو میں مشن امپاسبل 7 کے ڈائریکٹر کرسٹوفر میکوائر کو بھی دکھایا گیا جو ٹام کروز کو کہتے ہیں کہ وقت ختم ہورہا ہے۔

اس کے بعد ٹام کروز نے طیارے سے چھلانگ لگاتے ہوئےنظر آتے ہیں۔ٹام کروز کےسین کو عکسبند کروانے کے انداز نے مداحوں کو دنگ کردیا اور انہوں نے اداکار کی نئی فلم کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار بھی کیا۔مشن امپاسبل 7 کو ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 کا نام دیا گیا ہے جو 14 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگی جبکہ اس کا دوسرا حصہ 28 جون 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔

مشن امپاسبل 7 میں ٹام کروز کے ساتھ ان کی ٹیم میں شامل ربیکا فرگوسن، سائمن پیگ اور وائنگ رحمس کی بھی واپسی ہوگی جبکہ چند نئے کرداروں کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔