معروف اداکارہ 22 ویں منزل سے گر کر ہلاک

Dec 22, 2021 | 23:26:PM
اداکارہ، گلوکارہ، سایاکا کانڈا، ہلاک
کیپشن: معروف اداکارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جاپان کی معروف اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا 22ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق 35 سالہ اداکارہ سایاکا شمالی جاپانی جزیرے ہوکائیدو کے دارالحکومت ساپورو کے ایک ہوٹل کی 22 ویں منزل پر ٹھہری ہوئی تھیں جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔جاپانی میڈیا کے مطابق اداکارہ سایاکا کانڈا ہوٹل کے باہر بے ہوشی کی حالت میں خون میں لت پت پائی گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ سایاکا کا کمرہ ہوٹل کی 22 ویں منزل پر تھا اور وہ وہاں سے گر گئیں۔اداکارہ کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی جان نہ بچ سکی۔ سایاکا کی ایجنسی نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کردی ہے۔


پولیس اس معاملے کی ممکنہ خودکشی کے کیس کے طور پر تحقیقات کر رہی ہے لیکن اس میں سازش کے عنصر کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ جب کہ اداکارہ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ سایاکا خودکشی نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ”فروزن“ کے جاپانی ڈب ورژن میں فلم کے مشہور کردار اینا کی وائس اوور کے لیے مشہور تھیں اور تقریباً 20 سال کی عمر سے شوبز کی دنیا سے وابستہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ”میرے سیاں سپرسٹار۔۔۔میرے سیاں سپرسٹار“دلہن کا شادی پر ڈانس، ویڈیو نے دھوم مچا دی