اداکارہ ریشم نے شاعری شروع کردی۔۔۔ویڈیو وائرل 

Dec 22, 2021 | 22:00:PM
اداکارہ ریشم، اداکاری کے بعد، شاعرہ بن گئیں
کیپشن: اداکارہ ریشم، شاعری کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اداکارہ ریشم کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں ، انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے شوبز کی دنیا میں جو مقام حاصل کیا ہے وہ کم لوگ ہی حاصل کر پاتے ہیں۔
اداکارہ ریشم سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کیلئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، ریشم نے اداکاری کے بعد شاعری بھی شروع کردی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ شاعری کر رہی ہیں۔
شاعری کے بول کچھ یوں ہیں ۔۔۔۔
سمندر سارے شراب ہوتے ۔۔۔تو سوچو کتنے فساد ہوتے 
گناہ نہ ہوتے ثواب ہوتے۔۔۔تو سوچو کتنے فساد ہوتے
کسی کے دل میں کیا چھپا ہے یہ تو رب ہی جانتا ہے
کسی کے دل میں کیا چھپا ہے یہ تو رب ہی جانتا ہے
دل اگر بے نقاب ہوتے ۔۔۔تو سوچو کتنے فساد ہوتے 
تھی خاموشی ہماری فطرت جو چند برسوں بھی نبھ گئی ہے 
جو ہمارے منہ میں جواب ہوتے ۔۔۔توسوچو کتنے فساد ہوتے 
اس کی نظریں نہ جان پائیں ۔۔۔اچھایاں ہماری محسن
ہم جو سچ میں خراب ہوتے ۔۔۔توسوچو کتنے فساد ہوتے 

یہ بھی پڑھیں: ایک کھرب 31ارب کی طلاق کسے۔۔اور کیوں