مسلح افراد کی سکول میں فائرنگ۔۔ استاد جاں بحق

Dec 22, 2021 | 14:15:PM
مسلح افراد کی فائرنگ، استاد جاں بحق،فائل فوٹو
کیپشن: مسلح افراد کی فائرنگ، استاد جاں بحق،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) لکی مروت میں  سرکاری سکول میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹیچر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ لکی مروت کےعلاقے تجوڑی میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے سرکاری پرائمری سکول نمبر ون میں فائرنگ کردی،پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک ٹیچر جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد اسکول میں بھگدڑ مچ گئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا گیا،خیال رہے کہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:    مہندی کی تقریب میں فائرنگ ۔۔وائس چئیر مین جاں بحق