بپھرے جنگلی ہاتھی کا  شہری پر وحشیانہ حملہ۔۔ ویڈیو وائرل

Dec 22, 2021 | 13:09:PM
بپھرے ہوئے ہاتھی کا نوجوان پر حملہ
کیپشن: ہاتھی کا نوجوان پر حملہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ڈوپری کے جنگل میں ایک بھپرے ہاتھی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسے ایک تیس سالہ بھارتی کے پیچھے بھاگتے اور اس پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مشتعل ایک شخص کا تعاقب کرتا ہے اور اس کے پاس پہنچ کر اس پرحملہ کردیتا ہے۔ نوجوان اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہا ہے، پھر بھی ہاتھی 30 سالہ شخص کو پکڑنے میں وقت نہیں لگاتا اور اسے زمین پر گرا دیتا ہے اور پھر اسے بڑے کھلے میدان میں گھسیٹتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام سلامتی کا مذہب۔۔ مولانا طارق جمیل نے معافی مانگ لی

مقامی بھارتی میڈیا نے اس ہولناک واقعے کا 14 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ نشر کیا اور اس واقعے کو کیمرے میں قید کرنے والے تماشائیوں کی چیخیں خوف کے عالم میں سنی جا سکتی ہیں۔

شدید زخمی شخص کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا اور جنگلی ہاتھی کو جنگل میں دھکیل دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی