اسلام سلامتی کا مذہب۔۔ مولانا طارق جمیل نے معافی مانگ لی

Dec 22, 2021 | 12:39:PM
سانحہ سیاکوٹ مولانا طارق جمیل نے سری لنکن عوام سے معافی مانگ لی
کیپشن: مولانا طارق جمیل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ سیالکوٹ پر مولانا طارق جمیل نے سری لنکن عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہم شرمندہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نمائند ہ خصوصی بین المذہبی امورطاہر اشرفی کے ہمراہ مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا، سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات میں سانحہ سیالکوٹ پر اظہار افسوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی

 مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر ہم معذرت کرتے ہیں، ہمارا دین ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا، اسلام کا نام سلامتی ہے ایمان کا مطلب امن ہے۔مولانا طارق جمیل نے سب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک حضرت محمدﷺکی سیرت پڑھیں، تاکہ معلوم ہو سکے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کو جلائے یہ صرف اللہ کو حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، سود کھانے والا شدید سزا کا حقدار اور بے گناہ کو قتل کرنے والے بھی سزا کا مستحق ہیں۔ہم سری لنکن ہائی کمیشن سے معافی مانگنے آئے ہیں، حضرت عمرؓ کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں قتل ہوا توحضرت عمرؓ نے کہا کہ ذمہ دار کا بتاو ورنہ سب کو قتل کردوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:کبوتر کی اپنے مالک سے انوکھی محبت۔۔ویڈیو دیکھنے والے حیران

طاہر اشرفی نے میڈیا کو بتایا کہ فیکٹری انتظامیہ نے ان کے دو بچوں کے تمام اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور فیکٹری میں ایک سری لنکن شہری کو بھی نوکری  بھی دی گئی ہے۔

اس موقع پرسری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سری لنکن گورنمنٹ پاکستانی حکومت کی جانب سے لئے گئے اقدامات پر مکمل مطمئن ہے۔