دل کے عارضے میں مبتلا قومی کرکٹر عابد علی کا ویڈیو پیغام

Dec 22, 2021 | 11:44:AM
عابد علی ، دل کا عارضہ
کیپشن: عابد علی ہسپتال سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوء
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دل کے عارضے میں مبتلا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عابد علی نے ہسپتال سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عابد علی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں، سب سے دعاوں کی درخواست کرتا ہوں، انہوں نے بتایا کہ ابھی ان کا ایک چھوٹا سا پروسیجر ہونا ہے، اللہ اس میں کامیاب کرے۔

ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے ویڈیو پیغام میں دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:میچ کھیلتے ہوئے قومی کرکٹر کی طبیعت بگڑ گئی ۔۔۔ہسپتال منتقل