کورونا سے مزید10افراد جاں بحق،310نئے کیسز ریکارڈ

Dec 22, 2021 | 09:24:AM
کورونا وائرس
کیپشن: کورونا وائرس کے وار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 310نئے کیسز ریکارڈکئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:اومی کرون کے وار۔۔مسافروں کے لیے بڑی خبر
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کردیئے ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 310 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار47 ہوگئی۔جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 892ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں46 ہزار991 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.65 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیات انتخابات میں حکمران جماعت کی شکست عوامی غصے کا اظہار ہے ‘شہباز شریف