کراچی،فیکٹری کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا ،چھت گرنے سے8 افراد جا ں بحق،13 افراد زخمی

Dec 22, 2020 | 20:13:PM
 کراچی،فیکٹری کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا ،چھت گرنے سے8 افراد جا ں بحق،13 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیو کراچی صبا سینما کے قریب فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا،جس سے فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دبنے سے8 افراد جا ں بحق  جبکہ13 زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں میں سے تین افرا د کی حا لت تشویشنا ک بتا ئی جا رہی ہے۔
 تفصیلا ت کے مطا بق ڈاکٹر سلمیٰ کو ثر کا کہنا ہے کہ 13 زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا جن میں سے 8 کی ہلاکت ہوگئی جبکہ3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ایک زخمی کو جناح ہسپتا ل بھیجا گیا ہے، زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایدھی اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،جنہوں نے ملبے تلے سے زخمیوں کو نکال کرہسپتال منتقل کردیا ۔