ائیر چیف مارشل کی پاک چین فضائی مشق کے دوران جنگی جہاز میں پرواز

Dec 22, 2020 | 17:55:PM
ائیر چیف مارشل کی پاک چین فضائی مشق کے دوران جنگی جہاز میں پرواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک چین مشترکہ فضائی مشق کے دوران چینی ساختہ جنگی جہاز میں پرواز کی۔ ائیر چیف نے فضائی مشق میں حصہ لینے والے شرکاءکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی مہارت کی بھی تعریف کی۔
 تفصیلا ت کے مطا بق اس موقع پر ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ملٹری ایوی ایشن ٹیکنالوجی دور جدید کی عسکری ضروریات کا ایک اہم جزو ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین سیریز مشقیں دونوں فضائی افواج کیلئے ایک دوسرے کی جنگی مہارت سے استفادہ حاصل کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی، اس مشق سے دونوں فضائی افواج کے درمیان موجودہ پیشہ ورانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔