نیوزی لینڈ: پاکستان نے تیسرا  ٹی ٹونٹی میچ جیت لیا

Dec 22, 2020 | 15:02:PM
نیوزی لینڈ: پاکستان نے تیسرا  ٹی ٹونٹی میچ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سےشکست دیدی۔  محمد رضوان نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 گیندون پر 89 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا، اوپنرز محمد رضوان اور حیدر علی نے 6 باونڈری شاٹس کھیلیں تاہم 40 کے مجموعی سکور پر حیدر علی کگلجین کی بال پر کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ آئے تو پچھلے میچ کی طرح اچھی اننگز کھیلیں، انہوں نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ نے 13، فہیم اشرف نے 2 جبکہ کپتان شاداب خان صفر پر آوٹ ہوئے۔ 

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کیلئے میدان میں اتری تو اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے ایک چھکے اور 3 چوکوں سے جارحانہ کھیل کا آغاز کیا تاہم گپٹل نے 19 سکور ہی بنائے تھے کہ حارث روف کی بال پر آوٹ ہو گئے، ان کا کیچ شاداب خان نے پکڑا۔ ان کے بعد کین ولیم سن آئےجو صرف 1 رن بنا کر  چلتے بنے۔ ٹم سیفرٹ نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کا اضافہ کیا تاہم وہ بھی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور فہیم اشرف کی بال پر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیون کونوے 63 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، گلین فلپس 31 اور مارٹن گپٹل 19 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے 3، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کیلئے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عبداللہ شفیق، عمادوسیم اور وہاب ریاض کو ڈراپ کر کے حسین طلعت، محمد حسنین اور افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔