سیاست واپس معمول پر آگئی ہے، فواد چودھری

Dec 22, 2020 | 12:49:PM
سیاست واپس معمول پر آگئی ہے، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاست واپس معمول پر آگئی ہے، لانگ مارچ ہوگا نہ استعفے، سارے پرانی تنخواہ پر کام کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر  فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اور بلاول شوپیس ہیں، فیصلے نواز اور زرداری نے کرنے ہیں، وہ اپنے مقدموں سے نکلنا چاہتے ہیں، باقی کسی معاملے سے ان کی دلچسپی نہیں، بچوں سے مذاکرات کر کے کسی نے کیوں وقت ضائع کرنا ہے، لانگ مارچ ہو گا نہ استعفیٰ سارے اپنی تنخواہ میں کام کریں گے۔ سیاست واپس معمول پر آگئی ہے۔