کورونا کا وار۔۔۔پشاورمیں میڈیکل  کی طالبہ دم توڑ گئی

Dec 22, 2020 | 12:30:PM
 کورونا کا وار۔۔۔پشاورمیں میڈیکل  کی طالبہ دم توڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوکر میڈیکل کالج کی طالبہ انتقال کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والی میڈیکل کالج کی طالبہ ثناء ریاض خیبر گرلز میڈیکل کالج میں سال اول کی طالبہ تھی۔ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے میڈیکل سٹوڈنٹس کی تعداد 2 ہوگئی۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں صوبے خیبرپختونخوامیں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ڈاکٹر مظفر سید سیدو انتقال کر گئے تھے۔پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر مظفر سید سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔صوبے بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔