نیب کو  مہلت.. منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع

Dec 22, 2020 | 11:48:AM
 نیب کو  مہلت.. منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو 14 فروری تک مہلت دے دی اور آئندہ سماعت پرپیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری مکمل کر کے ہیڈ کوارٹر بھیج دی ہے۔نیب پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہیڈ کوارٹر نے انکوائری پر دوبارہ اعتراض لگائے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے وقت چاہیے۔ عدالت عالیہ نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں بھی 14 فروری تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی رہنمامنظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔