وقاریونس پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد وطن واپس آجائیں گے

Dec 22, 2020 | 09:44:AM
وقاریونس پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد وطن واپس آجائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقاریونس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد اپنی فیملی سے ملنے وطن واپس آجائیں گے۔ وقار یونس جون سے لے کر اب تک فیملی سے نہیں ملے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وقار یونس نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل قومی سکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔پاکستان اورجنوبی افریقہ میں سیریز کا آغاز26 جنوری سے ہوگا۔  بالنگ کوچ وقاریونس نےپی سی بی سے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان نے اپنے17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ کپتان بابراعظم اسکواڈ کا حصہ ہیں لیکن وہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔بلے باز عمران بٹ کو17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور یہ ان کا پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان ٹیم کی کپتانی کریں گے۔