جماعت اسلامی کو27 ارب کے فنڈز ملنے کا انکشاف،سٹی 21 نےدستاویزات حاصل کر لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شعیب مختار)میئر کراچی اور جماعت اسلامی کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے،میئر کراچی کی جانب سے جماعت اسلامی کو موجودہ بلدیاتی نظام کے دوران 27 ارب کا فنڈز ملنے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد سٹی 21 نے اہم دستاویزات حاصل کر لیں ۔
جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین کو ماہانہ ملنے والی فنڈز کی تفصیلات سب سے پہلے سٹی 21 نے پیش کر دیں، جس کے مطابق جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز کو ہر ماہ 1 ارب 18 کروڑ روپے فنڈز ملتا ہے ،مجموعی طور پر 9 ٹاؤنز کی ماہانہ بچت 29 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد ہے،لیاقت آباد ٹاؤن کو ماہانہ 9.91 کروڑ، بچت 2.12 کروڑ روپے ہے،نارتھ ناظم آباد کو 13.33 کروڑ، بچت 6.21 کروڑ روپے ماہانہ ہے،ناظم آباد کو 9.71 کروڑ، بچت 4.14 کروڑ روپے ماہانہ ہے،نیو کراچی کو 18.77 کروڑ، بچت 6.84 کروڑ روپے ماہانہ ہے،گلبرگ ٹاؤن کو 13.46 کروڑ، بچت 3.34 کروڑ روپے ماہانہ ہے،گلشن کو 6.51 کروڑ، بچت 1.52 کروڑ روپے ماہانہ ہے،جناح ٹاؤن کو 8.26 کروڑ، بچت 2.25 کروڑ روپے ماہانہ ہے،لانڈھی ٹاؤن کو 12.84 کروڑ، بچت 1.87 کروڑ روپے ماہانہ ہے اور ماڈل کالونی کو 8.99 کروڑ، بچت 1.13 کروڑ روپے ماہانہ ہے۔


یہ بھی پڑھیں:ملائیشیا سے شادی کیلئے آنیوالا بونیر کا رہائشی نور محمدجس نے خاندان کے 24 جنازے اٹھائے