زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی ترجیح، چین کے تجربے سے استفادہ کرینگے؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان میں منتقلی ترجیح ہے، زرعی شعبے میں چین کے تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے ۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ملک ہے، چین نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے ، بلوچستان کو ملکی ترقی کی دوڑ میں دیگر صوبوں کے ہم پلہ بنارہے ہیں،چین میں تعلیم کیلئے بچوں کو میرٹ پر چنا گیا ، بلوچستان کو ترقی کی دوڑ میں دوسرے صوبوں کے برابر لانے کا فیصلہ کیا ہے ، بلوچستان کا کوٹہ اس کی آبادی سے دس فیصد زیادہ رکھا گیا ہے ،بلوچستان کے طلبا کیلئے لیپ ٹاپس سکیم میں 10 فیصد حصہ زیادہ ہے، پاکستان میں صرف میرٹ، امانت اور دیانت کا سکہ رائج ہوگا، پاکستانی ہنرمندچین میں پاکستان کے سفیر ہیں، پاکستان کی مدد کرنے پر چینی صدر سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ چین زراعت میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہا ہے ،طلبا کا پہلا بیج چین سے پاکستان واپس آچکا ہے،چین جانے والے طلبا پاکستان کے سفیر ہیں،پاکستان میں صرف میرٹ، امانت اور دیانت کا سکہ رائج ہوگا، پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوانوں اور طلبا کے ہاتھ میں ہے،وزیراعظم نے کہاکہ ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے چین کا دورہ کروں گا ، چین کے دورے کا ایک ہی مقصد ہوگا ، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی لائیں ، کوشش ہوگی بچے تربیت حاصل کرکے ملک کو مشکلات سے نکالیں ،محنت کرکے اس مقام کو حاصل کریں گے جہاں قرضہ نہ لینا پڑے ، پورے ملک کے بچوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ تھمائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن کی تاریخ میں توسیع