کیس ختم نہیں ہوا، بانی کو صرف ضمانت ملی: حفیظ اللہ نیازی کی پروگرام"گونج" میں گفتگو

Aug 22, 2025 | 13:01:PM
کیس ختم نہیں ہوا، بانی کو صرف ضمانت ملی: حفیظ اللہ نیازی کی پروگرام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس ختم نہیں ہوا ان کو صرف ضمانت ملی جو کہ جائز بات ہے۔

24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے سینیئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج ملنے والی ضمانتیں حکومت سے زیادہ عدلیہ کے لیے لمحہ فکریہ ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی بحران چھڑی سے حل نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی ہے۔

پروگرام میں شریک سینئر سیاستدان دانیال عزیز کاکہناتھاکہ آج کی ضمانت کا فیصلہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے لیے سوگ کا دن ہے ،انہوں نے کہا کہ بانی کے خلاف اصل کیس القادر ٹرسٹ کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹوٹکے اور کہاوتیں پاکستان کو لے ڈوبے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کا بلدیاتی نظام آج بھی یاد کیا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:شاہ ریز عظیم عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ کی استدعاپرفیصلہ محفوظ

جبکہ پروگرام میں شریک سینیئر تجزیہ کار اویس توحید نے کہا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کمفرٹیبل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بہتری کے لیے معاشی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے حالیہ جنگ کے بعد پاکستان پر اعتماد کا فقدان ختم ہوا ۔