جہلم:کریانہ سٹور پر فائرنگ سے باپ بیٹا قتل، 2 افراد زخمی

Aug 22, 2023 | 23:49:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راجہ وقار)جہلم میں غلہ منڈی میں کریانہ سٹور پر اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا قتل ہو گئے  اور دو افراد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق  فیصل عرف پہلوان نامی شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا قتل جبکہ بیٹا اور رشتہ دار زخمی ہو گئے،فائرنگ کرنے والا شخص موقعہ سے فرار ہو گیا،قتل ہونے والوں کی شناخت یامین اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں احسان اور فیصل شامل ہیں، ملزم کی گرفتاری کےلیے  شہر کی ناکہ بندی کر کے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریضوں اور تیمارداروں سے پیسے لینا گارڈز کو مہنگا پڑ گیا
ریسکیو اہلکار نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔