اسکردو ایئرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز روانہ

Aug 22, 2023 | 18:05:PM
اسکردو ایئرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسکردو ایئرپورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز روانہ ہوگئی، گزشتہ دنوں اسکردو ایئر پورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز نے لینڈنگ بھی کی تھی۔

اسکردو ایئرپورٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ بین الاقوامی پرواز کی لینڈنگ کے بعد اب پہلی بین الاقوامی پرواز روانہ ہوگئی۔

فلائٹ نمبر پی کے 211 نے دبئی کیلئے پرواز بھری، طیارے میں 160 مسافر سوار تھے۔

یاد رہے کہ اسکردو ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز کی لینڈنگ 14 اگست کو ہوئی تھی۔ پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے اسکردو پہنچی تھی۔

14 اگست کو پرواز کے اترنے کے بعد اسکردو کو بین الاقوامی ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا تھا۔