معروف مصور و اداکار اکبر خان انتقال کر گئے 

Aug 22, 2023 | 15:43:PM
پاکستانی سینئر اداکار مصور اور  مجسمہ ساز اکبر خان انتقال کرگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی سینئر اداکار مصور اور  مجسمہ ساز اکبر خان انتقال کرگئے۔

اکبر خان عارضی قلب میں مبتلا تھے۔ اُنہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سمیت کئی کامیاب ڈراموں میں کردار ادا کیے۔

اُن کے بھائی انور حسین کا کہنا تھا کہ اکبر خان کی انڈسٹری میں بے شمار خدمات تھی،  وہ ایک نفیس انسان تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ٹو کی مسجد اقصی میں ادا کی جائے گی۔  مسجد میں عصر کی نماز 5:45 پر ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایڈوب کمپنی کے شریک بانی جان وارنوک انتقال کر گئے

مرحوم اداکار اکبر خان کی تدفین نارتھ کراچی کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔