ایشیاءکپ میچز ،آئی جی پنجاب نے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

Aug 22, 2023 | 11:05:AM
ماہ ستمبر  میں پاکستان میں ایشیاءکپ کے میچز کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں، تمام میچز کے دوران ملکی و غیر ملکی شخصیات کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ماہ ستمبر  میں پاکستان میں ایشیاءکپ کے میچز کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں، تمام میچز کے دوران ملکی و غیر ملکی شخصیات کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

پاکستان میں ایشیاءکپ کے چار میچز لاہور اور ملتان جبکہ بقیہ میچز سری لنکامیں کھیلے جایں گے۔ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا۔

غیر ملکی و ملکی سمیت دیگراہم شخصیات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔تمام میچز کے دوران سٹیڈیمز کے اطراف میں پولیس کی ٹیمز گشت کریں گی۔

مزید پڑھیں:صدر پاکستان نے الیکشن کرانے کی تاریخ کیوں نہیں دی ؟جسٹس عابد عزیز کے سخت سوالات

ایشیاء کپ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔