صدر پاکستان نے الیکشن کرانے کی تاریخ کیوں نہیں دی ؟جسٹس عابد عزیز کے سخت سوالات

Aug 22, 2023 | 10:46:AM
 صدر پاکستان نے الیکشن کرانے کی تاریخ کیوں نہیں دی ؟جسٹس عابد عزیز کے سخت سوالات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )الیکشن کمیشن کی جانب سے90روزمیں انتخابات نہ کرانے کےفیصلےکیخلاف درخواست  واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نےدرخواست واپس لینےکی  بنیاد پر  نمٹاتے ہوئے  قرار دیا کہ مناسب ہےترمیمی درخواست دائرکرکے تمام متعلقہ فریق بنائیں ، جسٹس عابدعزیزشیخ نےدرخواست پرارجنٹ کیس کی حیثیت سےسماعت کی، وفاق کیجانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد ،اسسٹنٹ اٹارنی احمد رضا چھٹہ پیش ہوئے، حکومتی وکلانےدرخواست کےقابل سماعت ہونےپراعتراض اٹھایا، وکیل درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 90روزمیں انتخابات نہ کراناآئین کی خلاف وزری ہے، 
10اگست کوصدرنےوزیراعظم کی سفارش پراسمبلیاں ختم کیں،الیکشن کمیشن نے 17 اگست کو انتخابات سے معذرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کو درخواست کے فیصلے تک معطل کیا جائے ۔

صدر انتخابات کی تاریخ نہیں دیں گے 
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو 90 دن میں انتخابات کرانے کا حکم دے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدر انتخابات کرانے کی تاریخ نہیں دیں گے،اب نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں ہونی ہی ہیں، فاضل جج نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہصدر کیوں انتخابات کی تاریخ نہیں دیں گے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے پرانی مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات کرانے تھے۔

 انتخابات کی تاریخ کون دے گا

جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ میرےسامنےسوال ہےکہ انتخابات کی تاریخ کیا ہے اورکون دے گا ؟ جب تاریخ فکس ہو گی، تو پھر ہر چیز ٹائم فریم میں آئے گی ، عدالت نے درخواستگزاروکیل سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ انتخابات کی تاریخ مانگیں اور سب کو پارٹی بنائیں ،آپ اس میں ترمیم کریں یا واپس لیکر دوبارہ فائل کریں، کیا یہ کیس سپریم کورٹ میں نہیں ہے ؟ ایڈشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے جواب دیاکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسے چیلنج کیا ہے۔

صدر پاکستان نے الیکشن کرانے کی تاریخ کیوں نہیں دی 

 جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ 90روزکےاندرصدر نےالیکشن کی تاریخ دینی ہےجوابھی تک نہیں دی گئی ، جب تاریخ آئے گی تو اس کے بعد الیکشن کاانعقاد شروع ہوگا ، ہمارےسامنے مسئلہ یہ ہے ابھی تک الیکشن کی ڈیٹ ہی نہیں دی گئی،دیکھنا یہ ہے کہ 90روز کہاں گئے ، ابھی وہی اعلان نہیں ہوا، بہترتھاکہ آپ درخواست دیتےصدرپاکستان کو کہا جائےکہ وہ الیکشن کی تاریخ دیں ،دیکھنا یہ صدر پاکستان نے الیکشن کرانے کی تاریخ کیوں نہ دی ،صدر پاکستان 90روز کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ کے پابند ہیں ، صدر پاکستان کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کی تاریخ مقرر کرتے ،اگرصدرپاکستان تاریخ نہیں دیتےتو90روزمیں کس طرح الیکشن ہو سکتے ہیں؟وفاقی وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے بعد صدر پاکستان اسمبلی توڑ نہیں سکتے۔