ہانیہ عامر کی لندن میں سیر سپاٹوں کی خوبصورت تصاویر وائرل

Aug 22, 2023 | 10:27:AM
 شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ ہانیہ عامر کی لندن میں سیر سپاٹے کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ ہانیہ عامر کی لندن میں سیر سپاٹے کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ 

ہانیہ عامرکا شمار پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم جانان سے کیا اور اس کے بعد گویا ان کی ڈرامے میں موجود گی کامیابی کی ضمانت بن گئی یہی وجہ ہے کہ انہیں نوجوان نسل کی سٹار کہاجاتا ہے۔ 

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں لندن کی فوڈ مارکیٹ اور دیگر مختلف مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ unavailable۔

اداکارہ کی شیئر کی گئی تصاویر اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی جاری ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ستر لاکھ سے زائد ہے جبکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی کے حوالے سے اپنے  مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس وقت وہ چھٹیوں پر ہیں اور برطانیہ میں اپنی بہن کے ساتھ خوشگوار وقت  گزار رہی ہیں۔ جہاں سے انہوں نے سفر کی خوبصورت تصاویرشیئر کی ہیں جس میں انہیں مغربی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کا کردار نبھایا تھا جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں وہاج علی موجود تھے۔

ہانیہ عامر اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، دیگر کاسٹ میں فرحان سعید، حرا خان، صبا حمید، ثمینہ احمد ودیگر شامل تھے۔