مشہور گلوکار کی پاکستان واپسی، ویڈیو وائرل

Aug 22, 2022 | 15:16:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مشہور گلوکار کی پاکستان واپسی، ویڈیو وائرل
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان کے مشہور گلوکار سائیں ظہور لندن سے لاہور واپس آ گئے۔لاہور ائیرپورٹ پر ان کے فیملی ممبرز نے ان کا استقبال کیا ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق لوک گلوکار سائیں ظہور کی کنسرٹ کے دوران طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔سائیں ظہور لندن میں کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر اچانک گر گئے تھے، جس کے بعد انہیں منتظمین نے اٹھا کر ایمرجنسی میں لندن کے اسپتال منتقل کیا۔

۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ان کی انتقال کی خبریں وائرل ہو گئیں تھیں، جسے سن کر ان کے مداح رنجیدہ ہو گئے تھے لیکن اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں گلوکار کو صحت یاب دیکھا جا سکتا ہیں اور وہ اپنے گھر لاہور پاکستان واپس آ گئے ہیں۔