عمران خان کی گرفتاری کی خبریں، پی ٹی آئی کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے

Aug 22, 2022 | 09:07:AM
عمران خان کی گرفتاری کی خبروں کے بعد پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے
کیپشن: عمران خان کی گرفتاری کی خبریں، پی ٹی آئی کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان کی گرفتاری کی خبروں کے بعد پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے۔

 سوشل میڈیا پر عمران خان کی گرفتاری کی خبریں پھیلنے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالہ کے باہر جمع ہو گئی ہے، تحریک انصاف کی قیادت بھی بنی گالہ پہنچ گئی ہے۔

 کراچی کے رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سمیت ملک بھر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کو بنی گالا پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، اسد عمر اور مراد سعید بھی بنی گالا پہنچ گئے ہیں۔

بنی گالہ کے باہر جمع پی ٹی آئی کارکن عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں، لاہور میں لبرٹی چوک پر بھی پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہو گئی ہے۔

شوکت ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ چکا ہے، اگر ہمارے لیڈر کو گرفتار کیا جائے گا تو اس کے نتائج ان کو معلوم ہونے چاہئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیکڑوں کارکنان بنی گالہ پہنچ چکے ہیں، ہزاروں لوگ دوسرے حصوں سے بنی گالہ کی طرف رواں دواں ہیں، فیصل واوڈا نے کہا امپورٹڈ حکومت ہوش کے ناخن لے، عمران خان ملک سے بھاگنے والا نہیں۔

 پرویز خٹک اور یاسمین راشد نے بھی کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی کال دے دی، مراد سعید نے کہا انقلاب دستک دے رہا ہے، سب نے اسلام آباد آنا ہے، جو ابھی تک نہیں آئے وہ بھی آئیں۔