ایران میں ایک اور شخص کو اسرائیل کا جاسوس ہونے کے الزام میں پھانسی

Apr 22, 2026 | 21:51:PM
 ایران میں ایک اور شخص کو اسرائیل کا جاسوس ہونے کے الزام میں پھانسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  گزشتہ روز  حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے شخص کو اسرائیل کیلیے جاسوسی  کرنے کے الزام میں پھانسیدے  دی گئی۔

ایران میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دیدی گئی
 
ایران کی سپریم کورٹ کے حکم سے  ایک احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ایک شخص کو اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی  کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔

 ایک  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات میں پھانسی دیئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

ایرانی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ میزان کے مطابق مہدی فرید  ایک سرکاری ادارے کے سول ڈیفنس یونٹ میں اہم عہدے پر فائز تھا اور اس نے اپنے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معلومات حاصل کر کے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایران  ایکسپورٹ کئے جانے والے 3000 کنٹینرز  کراچی پورٹ پر رک گئے 

 مہدی فرید کے خلاف کیس  زیریں عدالت میں چلا جس میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور بعد میں سپریم کورٹ نے بھی اس سزا کو برقرار رکھا۔

ایرانی سپریم کورٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد سزا پر عملدرآمد کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  گزشتہ روز بھی ایران میں  جنوری میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے متعلق ایک اور شخص کو پھانسی دی گئی تھی۔ اس پر بھی موساد سے روابط رکھنے کا الزام عائد کیا گیاتھا۔

اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران میں  ایک درجن سے زائد افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

البتہ ایران کی عدلیہ نے 8 خواتین ایکٹوسٹس کو پھانسی دیئے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایسی جعلی خبروں پر تبصرے سے قبل تصدیق کرنا چاہیئے۔