پی ایس ایل الیون میچ، ملتان سلطانز کے 213رنز بنا لئے حیدرآباد کنگز کی آخری اوور میں فتح

Apr 22, 2026 | 19:19:PM
 پی ایس ایل الیون میچ، ملتان سلطانز کے 213رنز بنا لئے حیدرآباد کنگز کی آخری اوور میں فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن الیون کے ایک اور سنسنی خیز میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیل کر 213 رنز بنائے تو حیدر آباد کنگز مین نے ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے  10 اووروں میں106 رنز بنائے اور 19.3 اوورز میں 214  رنز بنا کر میچ 4 وکتوں سے جیت لیا۔  میچ میں ملتان سلطانز کے سمتھ اور حیدر آباد کے عثمان نے سینچریاں سکور کیں۔

 20 اووروں میں سلطانز کی 7 وکٹیں گری تھیں اور سمتھ نے سینچری کی تھی۔  ساڑھے 19 اوورز میں حیدر آباد کی6 وکٹیں گریں اور لیبوشین نے 61 اور عثمان نے 101 رنز بنا لئے۔

 ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگز  کے اس میچ کے بعد  حیدر آباد کنگز  ٹاپ فور  میں پہنچ گئے۔ 

حیدر آباد کنگز مین کی بیٹنگ

کنگز مین کے کیپٹن نے آج معاذ صداقت کے ساتھ خود اوپننگ کی اور صائم ایوب کو ون ڈاؤن بلایا۔

اوپنرز معاذ صداقت 7  رنز اور ان کے بعد آنے والے ون ڈاؤن  صائم ایوب 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو بظاہر حیدرآباد کنگز میں کا  213 رنز کے دس رنز فی اوور سے زیادہ رن ریٹ کے ساتھ کھیلنا مشکل ہو گیا تھا۔ صائم کے بعد آنے والے کوسل پریرا کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے تو ایسا لگا کہ اب حیدرآباد نہیں سنبھل پائیں گے۔

لیکن لیبوشین نے  عثمان خان ے ساتھ مل کر تحمل کے ساتھ رنز بنائے اور دباؤ کا چند ہی اوورز میں خاتمہ کر دیا۔

عثمان کے ساتھ لیبوشین کی پارٹنر شپ سو رنز سے زیادہ رہی۔

 کپتان مورنس لبوشین 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خان 101 رنز  بنا کر ٹیم کو جیت کے دروازے تک لائے لیکن وننگ سٹروک خود نہ لگا سکے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 جبکہ حسان خان 24 اور عرفان خان 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

 گلین میکسویل 2  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

ملتان سلطانز کی باؤلنگ
ملتان سلطانز کی جانب سے پیٹر سڈل اور محمد اسماعیل نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  20 وورز میں 213  رنز بنالئے تھے۔ 

ملتان سلطانز کی بیٹنگ کا آغاز

ملتان سلطانز کے اوپنرز  سٹیو سمتھ اور صاحبزادہ فرحان نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

پہلے اوور میں  فرحان نے 4  رنز بنائے۔ سمتھ کوئی رن نہیں بنا پائے اور کوئی باؤنڈری نہیں ہوئی۔ یہ محمد علی کا اوور تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی سے مدد لیں، چیف منسٹر مریم جرائم کی خبروں پر غصے میں آگئیں

عاکف جاوید نے دوسرا اوور کیا۔ دوسرے اوور میں بھی پہلی تین  بالز پر  حیدر آباد نے صرف ایک رن بننے دیا۔  لیکن چوتھی بال پر فرحان چوکا مارنے میں کامیاب ہو گئے۔ 

سٹیون سمتھ  نے آج ایک شاندار سینچری کی۔
  صاحبزادہ فرحان 66، جوش فلیپی 19، کپتان ایشٹن ٹرنر 5، عرفات منہاس 2، شان مسعود 1 اور محمد نواز 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

 محمد عمران 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

 
 

حیدر آباد کی باؤلنگ

حیدر آباد کنگز مین کےعاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی، حسن خان، گلین میکسویل اور حنین شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

 

میچ کا ٹاس

حیدر آباد کنگز کے کیپٹن مورنوس لیبوشین نے میچ کا ٹاس جیتا۔

لیبوشین نے ملتان سلطانز کے کیپٹن کو پہلے بیٹنگ کرنے کی آفر دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی سے مدد لیں، چیف منسٹر مریم جرائم کی خبروں پر غصے میں آگئیں

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

اس میچ سے پہلے پی ایس ایل الیون پے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 8 میچ کھیل کر چار جیت اور چار ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر تھے جب کہ حیدر آباد 7 میچ کھیل کر 4میچ ہار کر اور 3میچ ہار کر پانچویں پوزیشن پر تھے۔  حیدر آباد کنگز مین کا  نیٹ رن ریٹ لاہور قلندرز سے کچھ بہتر تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر حیدر آباد کی پیش قدمی، چوتھی سلاٹ پر قبضہ

میچ ختم ہوا تو حیدر آباد کے 8  میچ کھیل کر 4 میچ جیت کر اور  4 میچ ہار کر پوائنٹس تو لاہور قلندرز کے برابر ہو گئے ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے اب حیدر آباد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہیں۔