طلبا کیلئے اہم خبر !سکولوں میں سمارٹ فونز پر پابندی لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈیجیٹل دور میں بچوں کو موبائل فونز کے بڑھتے ہوئے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے برطانیہ نے ایک اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد تعلیمی ماحول کو زیادہ محفوظ اور توجہ مرکوز بنانا ہے۔
برطانوی حکومت نے بچوں کو موبائل فونز کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے انگلینڈ کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیرِ تعلیم بیرونس جیکی اسمتھ نے ہاؤس آف لارڈز میں خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ برطانیہ کی حکومت چلڈرنز ویل بینگ اینڈ اسکولز بل میں ایک ترمیم پیش کرنے جا رہی ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق حکومت کے اس اقدام کے نتیجے میں اسکولوں میں پہلے سے جاری اس عمل کو قانونی تحفظ حاصل ہو جائے گا جس پر وہ پہلے ہی عمل درآمد کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایجوکیشن سیکرٹری بریجٹ فلپس رواں سال کے آغاز میں ہی طلبہ کو اسکولوں کے دوران پورا دن اسمارٹ فونز سے دور رکھنے کی ہدایت جاری کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیول ریلیف پروگرام کے تحت 2000 روپے منتقل ہونا شروع ، ابھی چیک کریں
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں 2024 سے جاری نئی ہدایات کے تحت ہیڈ ٹیچرز کو اسکولوں میں فون پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل ہے جبکہ ویلز میں اگرچہ باضابطہ پابندی موجود نہیں لیکن وہاں بھی ہیڈ ٹیچرز اپنے طور پر فون پر پابندی عائد کرنے کے مجاز ہیں۔