ایرانی صدر کی لاہور میں مصروفیات، رنگ روڈ سہ پہر 3بجے تک بند رہے گا

Apr 22, 2024 | 23:57:PM
ایرانی صدر کی لاہور میں مصروفیات، رنگ روڈ سہ پہر 3بجے تک بند رہے گا
کیپشن: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور میں نقل و حمل اور مصروفیات کے باعث رنگ روڈ کو کل صبح 6 بجے سے لے کر سہ پہر 3 بجے تک بند رکھا جائے گا۔

رنگ روڈ پولیس کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ کو نواز شریف انٹرچینج تا نیازی چوک، دونوں اطراف سے بند رکھا جائے گا،لاہور سیالکوٹ موٹروے والی گاڑیوں کو کالا شاہ کاکو انٹرچینج کی جانب موڑا جائے گا،شہری حفاظتی انتظامات میں تعاون کریں، متبادل راستے اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دھماکہ، افسوسناک خبر آ گئی