6 ججز کے خط کا معاملہ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

Apr 22, 2024 | 21:23:PM
6 ججز کے خط کا معاملہ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس کل دن اڑھائی بجے بلایا گیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے آج تک تجاویز مانگی تھیں، ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کی گئی تھیں،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹس کے ججز سے خط کے معاملہ پر تجاویز مانگی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت کو بیک گیئر لگ گیا ایک ہی دن میں بڑی کمی