ایران کے صدر کا دورہ پاکستان، استقبال کی تیاریاں مکمل، ریڈ زون کو سجا دیا گیا

Apr 22, 2024 | 00:07:AM
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان، استقبال کی تیاریاں مکمل، ریڈ زون کو سجا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی آج پاکستان پہنچیں گے،ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی جبکہ ریڈ زون کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریڈ زون کی گرین بیلٹ کو ایرانی پرچم کے رنگوں سے سجا دیا گیا ،گرین بیلٹ کو سرخ، سبز اور سفید رنگ کی لائٹوں سے روشن کر دیا گیا،اسلام آباد کی گرین بیلٹ لائٹوں سے انتہائی پرکشش اور دلکش نظر آنے لگی،پارلیمنٹ کے سامنے ایرانی صدر کے اعزاز میں استقبالیے کے بینرز بھی لگا دیئے گئے۔